اسلام آباد(ٹی این ایس) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا

 
0
190

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے،جیل میں جگہ کم ہے 250خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی ۔