اسلام آباد(ٹی این ایس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہارکے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے

 
0
162

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔

اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام، بی بی اے )، بی ایس(او ڈی ایل)، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہوں گے۔پیش کئے جانے والے تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم مارچ سے دستیاب ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ5مارچ تک جاری رہیں گے۔