اسلام آباد(ٹی این ایس) صدارتی امیدوار اصغرعلی مبارک کی صدرپاکستان بننے پر آصف علی زرداری کومبارکباد

 
0
604

صدارتی امیدوار برائے صدر پاکستان اصغر علی مبارک نے پاکستان کا 14واں صدراسلامی جمہوریہ پاکستان بننے پر آصف علی زرداری کومبارکباد پیش کی ہے ,
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کا عہدہ وفاق کی علامت ہوتا آئین پاکستان میں موجود حقوق کے لئے بلاتفریق کام کیا جائے گا اور جہاں ضرورت پڑے آئینی ترامیم کی جائیں ,
اپنے تہنیتی پیغام میں امیدوارصدر پاکستان اصغرعلی مبارک نے کہا کہ امید ہے دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پر آصف علی زرداری اس منصب پر فائز ہونے کے بعد غیر سیاسی رہیں گےاور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے ,
صدارتی امیدوار نے کہا کہ اس ملک میں عوام کو برابری کا حق، فرد کا تحفظ، تعلیم کا حق، رائے کی آزادی، نقل و حرکت کی آزادی، سیاسی آزادی، مذہبی آزادی، معلومات تک رسائی، منصفانہ عدالتی کاروائی کا حق دینا ہوگا
ماضی میں صدر پاکستان کے منصب پر فائز ہونے کے بعد بھی سیاسی جماعت سے وابستگی برقرار رکھنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا .
اصغر علی مبارک نےکہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں میری طرف سے ہمیشہ تعاون جاری رہے گا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر تمام اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں.
صدرارتی امیدوار نے کہا کہ پاکستان کومستخکم کرنے کے لئے صدر پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ سیاسی پولارائزیش سے پہلے پاکستان میں سیاسی مسائل نے جنم لیا ہے,
اصغر علی مبارک نےکہا کہ الزمات کی سیاست کے بجائے قائدین کو میثاق معیشت پراکٹھا کرنا وقت کی ضرورت ہے اصغر علی مبارک نےکہا انتخابی اصلاحات اور آزاد عدلیہ, آزاد الیکشن کمشن اور گڈ گورنس کیلئے اپوزیشن اور حکومتی بنچوں کو مل کر کام کرناہوگا