اسلام آباد(ٹی این ایس) افغان شہریوں کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کا معاملہ – انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

 
0
22

افغان شہریوں کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کا معاملہ – انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی ہدایت پر پشاور میں چھاپہ مار کاروائی

شناختی کارڈ پاسپورٹ کے غیر قانونی اجراء میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

چھاپہ مار ٹیم نے ملزم دوست محمد کو پشاور سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم غیر قانونی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث مختلف ایجنٹوں کا لیڈر ہے۔

مذکورہ گینگ نے متعدد افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کروائے۔

اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں نادرا کے 7 جبکہ امیگریشن اور پاسپورٹ آفس کے 19 افسران گرفتار ہو چکے۔

جبکہ مذکورہ مقدمے میں 4 افغان شہریوں اور 5 ایجنٹوں کو بھی ابتک گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا

چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر کاشف ریاض، ندیم اعوان، ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ اور فرخ شامل

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ترجمان ایف آئی اے