راولپنڈی(ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ایس ایچ او چکری کو اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر فوری کارروائی کرکے دادرسی کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دی

 
0
20

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ایس ایچ او چکری کو اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر فوری کارروائی کرکے دادرسی کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران انعام کے حقدار ہیں، آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،آر پی اوبابر سرفراز الپا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ چکری میں تعینات ایس ایچ او لقمان پاشا کوبہتر ین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے آر پی او آفس مدعو کیا، ایس ایچ او نے تھانہ چکری میں تعیناتی کے دوران اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ سے زمین واگزار کروائی جس پر اوورسیز پاکستانی نے بیرون ملک سے تحریری طور پر ایس ایچ او کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی درخواست کی جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس ایچ اوچکری کو بہترین کارکردگی کے صلہ میں تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا، اس موقع پر آ رپی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران انعام کے حقدا ر ہیں، آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔