اسلام آباد(ٹی این ایس) ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان میں چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ اور گرین سپر رائس کی اقسام کی سفارش

 
0
20

٭ ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان میں چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ اور گرین سپر رائس کی اقسام کی سفارش
٭ چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کا افتتاحی تقریب سے خطاب
٭ چییر مین نے چاول کی تحقیق اور ترقی میں دلچسپی لینے پر نجی اور سرکاری شعبے کے کردار کو سراہا
٭ چیئرمین نے کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافے کے لیے معیاری بیج کی اہمیت پر زور دیا
٭ پاکستان میں چاول کے کسانوں کو معیاری بیج کی دستیابی کے لیے تحقیقی اداروں اور سیڈ کمپنیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتاہوں
٭ پی اے آرسی میں پلانٹ سائنسز ڈویژن کے ممبر ڈاکٹر امتیاز حسین نے باقاعدہ وایٹی ایویلیوایشن کی صدارت کی
٭ نیشنل کوآرڈینیٹر نے کمیٹی کے اراکین کو چاول کی ہائبرڈز/ اقسام کے لیے اڑتیس تجاویز کا جائزہ پیش کیا
٭ اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن، قومی اور ملٹی نیشنل سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں کی بھی شرکت
٭ وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی اداروں کے سائنسدانوں نے بھی شرکت کی
٭ کمیٹی نے پاکستان میں کاشت کے لیے زیادہ پیداوار دینے والے نجی بیج کمپنیوں کی نئی 8 ورایٹئز کی سفارش کر دی
٭ پی اے آرسی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ بائیوٹیکنالوجی نے چاول کی چار اعلیٰ پیداواری اقسام بھی پیش کیں
٭ ان اقسام سے 23 سے 24 فیصد زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے
٭ کمیٹی نے پاکستان میں کاشت کے لیے ان اقسام کی بھی توثیق کی
٭ ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی نے سوائل سلینیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے چاول کی مزیز چار مخلوط اقسام کی سفارش کی ھے
٭ پنڈی بھٹیاں کی تیار کردہ لمبے دانے (9 ملی میٹر) صندل بار باسمتی کی بھی سفارش کر دی
٭ ان اقسام اور ہائبرڈز کے متعارف ہونے سے کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں مزیز اضافہ ہو گا
٭ چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ان اقسام کے اجراء سے ملک میں چاول کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی
٭ فوڈ سیکورٹی کمیشن، ڈاکٹر وسیم الحسن نے پاکستان میں چاول کے سائنسدانوں کی اعلی پیداوار والے چاول کی ہائبرڈ اور اقسام جاری کرنے کی کوششوں کو سراہا
٭٭٭