اسلام آباد(ٹی این ایس) گندم کی امدادی قیمت پچھلے برس سے کم رکھنے پر پنجاب کے کسان چیخ اٹھے

 
0
103

گندم کی امدادی قیمت پچھلے برس سے کم رکھنے پر پنجاب کے کسان چیخ اٹھے۔
چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ کا حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت 3900 مقرر کرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
چوہدری خالد حسین باٹھ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنا کسان کے ساتھ ظلم قرار دے دیا۔
چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت3900روپےفی من بہت کم ہے، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، زرعی مداخل یا پیداواری لاگت بڑھ چکی ہیں، زرعی مداخل دوگنا سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومت 5000 روپے فی من گندم سپورٹ پرائس کا اعلان کرے، سندھ حکومت نے بھی 4600 روپے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی، پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے۔
چوہدری خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال کاریٹ ہی اس سال بھی لگادیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے دعوے کیے تھے میں خدمت کروں گی لیکن افسوس وہ اپنے پہلے ہی دعوے میں ناکام ہو چکی ہیں، کسان دشمن اور ظالمانہ پالیسی بنائی ہے۔