پشاور(ٹی این ایس) خیبر منشیات کے عادی افراد بھی انسان ہیں علاج معالجے سے منشیات کے عادی افراد ایک صحت مند زندگی کی طرف واپس لانا ہے

 
0
80

پشاور

خیبر منشیات کے عادی افراد بھی انسان ہیں علاج معالجے سے منشیات کے عادی افراد ایک صحت مند زندگی کی طرف واپس لانا ہے* (القرآن ) جس نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ *امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ سلیم عباس کلاچی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے عادی افراد کو واپس صحت مند زندگی کے طرف لانے کے لئے مہم جاری ہیں.پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس* کے مشترکہ طور پر جاری مہم منشیات سے پاک معاشرہ میں اج باڑہ اور جمرود کے مزید منشیات کے عادی دو افراد ظہور ولد محبوب خان سکنہ شلوبر اور شہزاد ولد ارشاد خان ساکنہ وزیر ڈھنڈ کھٹیا خیال کو پولیس نےحراست میں لے کر نجی بحالی مرکز حق آواز منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او نے کہاں کہ خیبر کہ مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد کو اکٹھا کر کے علاج معالجے کیلئے مختلف بحالی مراکز میں لے جانے کا سلسلہ جاری رہیگا انہوں نے دیگر فلاحی تنظیموں اور اداروں اور صاحب حثیت لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر میں پولیس اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نشہ کی عادت اور اس دلدل میں پھنسے ہوئے نوجوان اور طلباء کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی طرف واپس لایا جاسکے*۔انہوں نے حق آواز ویلفیئر آرگنائزیشن کے انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج معالجے فراہم کرنے میں محکمہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مدد و تعاون جاری رکھا ھوا ہے۔ ضلع خیبر میں جہاں بھی کوئی منشیات کا عادی اپنا فرد داخل کرانا چاہتا ہے تو ہمارےرابطہ نمبرات پر ٹیکس مسج یا واٹسپ مسج کے زریعہ ڈیٹیل سینڈ کرسکتا ہے*۔
0 335 6928280
0 307 5944447