اقوام متحدہ کی افغان مہاجرین کو بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پرپاکستان کی تعریف

 
0
300

لاہور نومبر 15(ٹی این ایس)پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے افغان مہاجرین کو بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پرپاکستان کی تعریف کی ہے۔ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے ان میں 14لاکھ 45ہزار کاتعلق افغانستان سے ہے۔پاکستان کو غیرمشروط طورپر لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کااعزاز حاصل ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں رضاکارانہ واپسی کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔