راولپنڈی(ٹی این ایس) دھرنا: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع

 
0
55

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان بجلی کے بلوں، بھاری بھر ٹیکسوں اور دھرنے کے پرامن خاتمے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

اتوار کی سہ پہر وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کمشنر آفس راولپنڈی میں ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا تھا کہ اگر حکومت بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہی تو پارٹی کا راولپنڈی دھرنا ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔
احتجاج کے دوسرے روز بھی مری روڈ مریڑ چوک سے کمیٹی چوک تک ٹریفک کے لیے بند رہا اور شہر کے وسط سے گزرنے والی شاہراہ پر کنٹینرز رکھے گئے۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

جماعت اسلامی کے دباؤ پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی سربراہی میں 3 رکنی حکومتی وفد نے ہفتے کی رات جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کیے۔

حکومتی وفد نے بتایا تھا کہ ہفتے کی رات کو ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریق جماعت اسلامی کے مطالبات کے حل کے لیے اتوار کو باضابطہ بات چیت کریں گے