راولپنڈی( )تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، پبلک ٹرانسپورٹ میں خاتون سے چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل سردار ممتاز کی زیرنگرانی تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں خاتون سے چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی،ملزم سے مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ برآمد ہوئی، ملزم نے اپنی ساتھی ملزمہ کے ساتھ مل کر خاتون کے پرس سے رقم چرائی تھی، گرفتار ملزم کی ساتھی ملزمہ کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔