اسلام آباد(ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے احمدی کمیونٹی کے شخص مبارک احمد ثانی کی ضمانت کیس کے فیصلے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایسے پیراگراف حذف کر دیے ہیں جن پر حکومت اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے اعتراضات کیے گئے تھے۔

 
0
80

اسلام آباد

سپریم کورٹ نے احمدی کمیونٹی کے شخص مبارک احمد ثانی کی ضمانت کیس کے فیصلے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایسے پیراگراف حذف کر دیے ہیں جن پر حکومت اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے اعتراضات کیے گئے تھے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اب ان پیراگرافس کو عدالتی نظیر کے طور پر بھی پیش نہیں کیا جا سکے گا۔

سپریم کورٹ نے علما کرام کی تجاویز منظور کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے چھ فروری اور 24 جولائی کے فیصلوں سے ٹرائل کورٹ متاثر نہیں ہو گی۔

سپریم کورٹ نے 24 جولائی کو مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے دی گئی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ملزم مبارک احمد ثانی کی ضمانت برقرار رکھی تھی۔ مذہبی تنظیموں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں اجتجاج کا اعلان کیا تھا۔