راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ آفتاب شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
93

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ مورگاہ آفتاب شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل اور رکشہ و موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 15000 روپے برآمد۔ تفصیلا ت کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم فیاض کو گرفتارکر لیا،اشتہاری مجرم سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل اور رکشہ و موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 15000 روپے برآمدہوئی، اشتہاری مجرم فیاض سال 2019 سے مورگاہ پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرم وہیکلز چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔