راولپنڈی ( ) ایس ایچ او ندیم ظفر کی زیرنگرانی صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 ملزمان گرفتار،ملزمان سے کلاشنکوف، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عاشق، آصف، نور ولی، نادر اور نیاز شامل ہیں، ملزمان سے کلاشنکوف، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔