شہباز شریف کی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت

 
0
329

لاہور  اگست25(ٹی این ایس):حالیہ بارشوں نے پنجاب بھر کو جل تھل  ایک کردیا  ۔پنجاب کے ختلف علاقوں میں نکاسی آب کا منظم نظام نہ ہونے کے باعث شہر  تلابوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں   ایسی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے   وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں‘ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ نشیبی علاقوں سے پانی فوری نکال کر رپورٹ پیش کی جائے‘ افسران دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ ادارے نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں‘ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

نشیبی علاقوں سے پانی فوری نکال کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسران دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں متعلقہ محکموں کے افسران نکاسی آب کے کاموں کی خود نگرانی کریں۔باغوں کے شہر لاہور کے بعض علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، شیخوپور، پنڈی بھٹیاں، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بھی آسمان سے کٴْھل کر پانی برسا ۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے بارہ گھٹنے کے دوران بالائی پنجاب سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی بادل برسیں گے جبکہ کراچی کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔