بیروت (ٹی این ایس) حزب اللّٰہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کر لیا

 
0
148

بیروت :لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کر لیا۔
اس سے قبل حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے سینئر رہنما شیخ نعیم قاسم کو عارضی سربراہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں بم باری میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
شہید حسن نصراللّٰہ کون تھے؟
جس کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی بعد میں تصدیق کی گئی تھی، ساتھ میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔
حزب اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ شہید ہو گئے ہیں۔
لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف غزہ، فلسطین کی حمایت میں جنگ جاری رہے گی، لبنان اور اس کے قابل قدر عوام کے دفاع میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔