پنجاب پولیس ،14پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

 
0
339

لاہور25 اگست(ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 14 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر، محمد فیصل کو ایس پی سیکیورٹی III-، سیکیورٹی ڈویژن رائیونڈ، لاہور، ایس پی سیکیورٹی III-، سیکیورٹی ڈویژن رائیونڈ، لاہور،وقار شعیب انور کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز، کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز، کینٹ لاہور، رانا طاہر رحمان خان کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ، ماڈل ٹاؤن، لاہور، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ، ماڈل ٹاؤن، لاہور،محمد کاشف اسلم کو ایڈیشنل ایس پی صدرڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر،ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی لاہور، فہد احمد کو ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان،تقرری کے منتظر، محمد بلال قیوم کو ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی لاہور،ایس پی سیکورٹی I-، سکیورٹی ڈویژن لاہور، ناصر مختار راجپوت کو ایس پی سیکیورٹی II-، سیکیورٹی ڈویژن لاہور،ایس پی سکیورٹی II-، سیکیورٹی ڈویژن لاہور، شجاعت علی رانا کو ایس پی سیکیورٹی I-، سیکیورٹی ڈویژن لاہور،ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور، سید ندیم عباس کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے، لاہوراور ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور، طارق الٰہی مستوئی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ ڈی ایس پی سٹی ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی فیصل سلیم کو ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی ڈی ایس پی فرحان اسلم کو ایس ڈی پی او سٹی راولپنڈی ، ایس ڈی پی او سٹی رالپنڈی ڈی ایس پی بابر ممتاز کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز راولپنڈی کی خالی آسامی پر اور ایس ڈی پی او صدر اجن پور ڈی ایس پی محمد عظیم کو ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے