این اے 120 میں ہمارا داخلہ بند کردیاگیا، شاہ محمودقریشی

 
0
404

لاہور اگست 27(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 میں ہمارا داخلہ بند کردیاگیاہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہنواز شریف ملک کے اداروں کو نشانہ بنا رہےہیں، اگر نواز شریف اپنی پالیسی پر قائم رہےتو ن لیگ تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہاتھاباہر جانےسے پہلے وزیرخارجہ پارلیمنٹ کواعتماد میں لیں،یہ قومی نوعیت کا معاملہ ہے، ہم پاکستان کانکتہ نظر پیش کریں گے،ہمیں ایک ہوکر ٹرمپ اورمودی کو جواب دیناہے۔