سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب کی جانب سے چار افسران کی تقرری اور تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری

 
0
1169

لاہور :اگست 28(ٹی این ایس) سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ،حکومت پنجاب کی جانب سے چار افسران کی تقرری اور تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،

تفصیلا ت کے مطابق ٹی این ایس کو موصول شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ بی ایس 21 کے آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان  ایڈیشنل آئی جی پولیس ،ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ،سی پی او پنجاب لاہور کا تبادلہ  سروس اینڈ  جنرل ایڈمنسٹریشن ،حکومت پنجاب  میں کر دیا گیا ہے۔

جبکہ گریڈ بی ایس21  کے آفیسر  محمد طاہر  ریجنل پولیس  آفیسر،گجرانوالہ ریجن  کا تبادلہ  ایڈیشنل  انسپکٹر  جنرل ویلفئیر اینڈ فنانس سی پی او پنجاب  کی خالی پوسٹ پر کر دیا گیا ہے۔

گریڈبی ایس 21 کے آفیسر طارق  مسعود یاسین   کو  ایڈیشنل  انسپکٹر  جنرل ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ،سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔جبکہ گریڈبی ایس 20 کے آفیسر     ملک  ابو بکر  خدا بخش  ڈیپٹی  انسپکٹر جنر ل پولیس ڈیپٹی کمانڈنٹ پنجاب فاروق آبادکا تبادلہ   ایڈیشنل  انسپکٹر  جنرل پولیس،انوسٹیگیشن  برانچ سی پی او پنجاب میں کر دیا گیا ہے