پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکار وں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد

 
0
8916

کوئٹہ:اگست28 (ٹی این ایس)پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکار وں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہوئی جس دوران بلوچستان پولیس، کانسٹیبلری اور لیویزی کے 200 کیڈٹس نے تربیت حاصل کی۔

اس موقع پر انسداد دہشت گردی کمپلیکس کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔