خواجہ سراؤں نے بھی مردم شماری کے نتائج مستردکر دئیے

 
0
5047

کراچی :اگست 28(ٹی این ایس) اپوزیشن کے بعد خواجہ سراؤں نے بھی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ہماری جتنی تعداد پورے ملک میں بتائی گئی ہے اتنی تو صرف کراچی میں ہے۔تفصیلات کے مطابق مردم شما ری کے نتائج آنے کے بعد ان پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے۔اپوزیشن جماعتوں کے بعد خواجہ سراؤ ں نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کر دئیے ۔خواجہ سراؤں کے رہنما بندیا رانا کا کہنا تھا کہ ہائے نی ہائے ہم اتنے کم ہیں ،میں نہیں مانتی ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے بندیا رانا نے کہا کہ جتنے خواجہ سراء پورے ملک میں بتائے گئے ہیں اتنے تو صرف کراچی میں ہیں ۔پورے ملک میں ہماری کمیونٹی کی تعداد 3سے 4لاکھ کے درمیان ہے۔بندیا رانا کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں احتجاج کریں ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔یاد رہے کہ حالیہ مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سراو ں کو بھی گنتی میں لایا گیا ہے جس کے بعد نتائج میں انکی تعداد دس ہزار کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔