(ملک عمران خان اعوان)
راولپنڈی (ٹی این ایس) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویثرنل کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس۔
کسی بھی جگہ اگر پٹواری کے اپنے پٹوار سرکل میں موجود نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو اسکا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
ضلع چکوال میں پچھلے پانچ ماہ میں ڈپٹی کمشنر چکوال نے ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن اور میونسپل کارپوریشن کے 25 آفیسرز و آفیشلز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی۔
بعض کو سرنڈر ، سسپنڈ اور کچھ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔
مری میں 05 افراد جن میں سے دو ریونیو اور تین میونسپل کارپوریشن سے تھے، انہیں بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے پر سسپنڈ کیا گیا۔