اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی طاقت سے بہترمستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

 
0
26

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی طاقت سے بہترمستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے ملازمین اب کسی کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے۔ اورنگزیب خان
سی ڈی اے ورکرزیونین کے صدر اظہاراحمد عباسی اور صفدرعباسی کی قیادت میں سینکڑوں ملازمین کا سی ڈی اے مزدور یونین کی مکمل حمایت کا اعلان۔
اسلام آباد سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے تقاریب خانپورڈیم اورروزاینڈیاسمین گارڈن میں منعقد ہوئیں،خانپور ڈیم سے راجہ اشتیاق احمد،راجہ الفت عباس،راجہ قمرعباس،ملک پرویز نے ورکرزیونین کو چھوڑکر اور سی ڈی اے ورکرزیونین کے صدر اظہاراحمد عباسی اور صفدرعباسی کی قیادت میں نوید عباسی،فیصل عباسی،رحیم نوازعباسی،شفیق عباسی،گلفرازعباسی،منیرعباسی،چوہدری عابد،پارک ڈائریکٹوریٹ سے عالم خان،اسلم خان،علی رحمان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت آئندہ ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،حاجی صابر،محمد عاصم ملک،سردارنسیم ممتاز،صوفی محمودعلی،چوہدری زاہد احمد،اظہرخان تنولی،ملک دلشاد،طارق گجر،چوہدری غلام صغیر،چوہدری فریدو دیگر مقررین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے ادوارمیں تمام ملازمین کو یکساں مراعات دلوائیں ہیں جن کی بدولت انکے گھروں میں خوشحالی آئی ہے،سی ڈی اے مزدور یونین نے محنت کشوں کو جو مراعات پلاٹوں کی الاٹمنٹ،حج پالیسی،فل بیسک عیدالاؤنس،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی،حافظ وپادری الاؤنس،کول الاؤنس،خطرہ الاؤنس،رینٹل سیلنگ،اپ گریڈیشن،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ اور بیس فی صد سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات سمیت جو دیگر مراعات اپنی جدوجہد کے نتیجے میں دلوائیں اپنی عملی کارکردگی کی بنیاد پر ریفرنڈم میں عوامی عدالت کا سامنا کریں گے جبکہ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اپ گریڈیشن کے خلاف کرداراداکرنے والے میر جعفر اور میرصادق سی ڈی اے محنت کشوں کا سامناکرنے سے بھی خوفزدہ ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران اور کارکن ریفرنڈم کے نتائج آنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں انشاء اللہ سی ڈی اے کا مزدور باشعور ہو چکا اور اب وہ کسی سبز باغ دکھانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گا اورچھ فروری کو سی ڈی اے کا محنت کش اپنے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ادارے او ر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور ملازمین عوامی عدالت میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے نہ صرف انکا مکمل احتساب کریں گے بلکہ ان کو حواریوں سمیت ہمیشہ کے لیے سی ڈی اے کی سیاست سے رخصت کر کے دم لیں گے