اسلام آباد (ٹی این ایس) پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری طور پر حکومت کو پیش کر دیئے
مطالبات میں دو کمیشن آف انکوائری بنانے کا مطالبہ کیا گیا
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں یا تین سنیئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ
ججز کا انتخاب،حکومت اور پی ٹی آئی ملکر کریں گی
کمیشن کا اعلان 7 دن میں کیا جائے
کمشین کی کارروائی کو اوپن رکھا جائے
پہلا کمیشن 9مئی کے واقعات کے تحقیقات کرے
عمران خان کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کی تحقیقات کی جائیں
گرفتاری کے بعد ملک بھر۔میں واقعات کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے
جتنی بھی گرفتاریاں انکی قانونی حیثیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے جائزہ لیا جائے
ایک ہی فرد کے خلاف متعدد ایف آئی آرز کے اندراج کا جائزہ لیا جائے
سنسر شپ رپورٹنگ پر پابندیوں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرے
کمشین انٹرنیٹ کی بندش اور اس ہونے والے نقصانات کے ذمہ داران کا تعین کرے













