اسلام اباد (ٹی این ایس)(ثاقب خان کھٹڑ) تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود نے خطہ پوٹھوھار کے معروف روحانی پیشوا پیر حمید خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شب برآت کے موقع پیر پیر حمید خان اللہ کی بارگاہ میں حاضر ھوگئے۔ یہ بخشش اور رحمت کی رات ھے اللہ پاک پیر حمید خان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔انہوں نے کہا کہ پیر حمید خان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور عظیم صدمہ ہے جس پر ھم سب غمزدہ ھیں تحصیل دار فتح نے پیر حمید خان کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم روحانی شخصیت۔ با عمل انسان فلاحی انسان تھے ان موت سے پیدا ھونے والا خلا کھبی پر نھی ھوگا تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود نے کہا ھے کہ پیر حمید خان کی وفات عالم اسلام کے لیے شدید صدمہ کا باعث ہے ۔مرحوم کی علمی ودینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم صاحب بصیرت اورپاکیزہ اخلاق وکردار کے مالک تھے ۔ جمعرات کو تربیلہ غازی کی عظیم روحانی شخصیت پیر حمید خان اف امر خانہ کی نماز جنازہ ان کے ابائی گاؤں تحصیل غازی کے گاوں عمر خانہ کنڈی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں معروف سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے تعزیتی ریفرنس میں تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ھم سب دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے متعلقین اور مریدین کے ساتھ ان کے شریک غم ھیں