راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
پتنگ بازی میں ملوث 41 افراد گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد
ریس کورس کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 افراد بھی گرفتار،
پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریس کورس، آر اے بازار، نصیر آباد، دھمیال اور وارث خان کے علاقوں میں کی گئیں،
ریس کورس پولیس نے 19, آر اے بازار 16, نصیر آںاد 1, دھمیال 4 اور وارث خان سے 1 پتنگ باز گرفتار کئے گئے،
پولیس کے موثر انتظامات اور بھرپور کریک ڈاؤن کی بدولت پتنگ بازی نہ ہونے کے برابر رہی،
پولیس افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر کریک ڈاؤن کی نگرانی کرتے رہے،
راولپنڈی پولیس کی بروقت آگاہی مہم اور موثر اقدامات کی بدولت کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،
پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،
جان لیوا کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے