اسلام آباد (ٹی این ایس) کے ایس ریلیف نے پاکستان کے 28 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے

 
0
28

تحریر: ریحان خان

اسلام آباد، جمعہ، 28 فروری 2025 (ٹی این ایس): کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے-ایس-ریلیف) نے پاکستان میں اپنے فوڈ ڈسٹری بیوشن منصوبے کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 28 اضلاع میں ضرورت مند کمیونٹیز میں 30,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔

یہ اقدام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کی معاونت کے لیے کیا گیا، جس کے تحت ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے، جس میں بنیادی خوراکی اشیاء شامل ہیں، جیسے 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر خوردنی تیل، 5 کلوگرام چینی اور 5 کلوگرام چنے۔

یہ تقسیم سخت شفافیت کے تحت انجام دی گئی، جس کی نگرانی (کے-ایس-ریلیف) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این-ڈی-ایم-اے)، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs)، ضلعی انتظامیہ، حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (PADO) کے تعاون سے کی۔

یہ اقدام پاکستان میں غذائی قلت کے خاتمے اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے (کے-ایس-ریلیف) کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔