نیب نےشریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور تمام اثاثے منجمد کرنے کی خبروں کی تردیدکردی

 
0
655

لاہور،ستمبر 05 (ٹی این ایس)   نیب کے ترجمان   نےشریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور تمام اثاثے منجمد کرنے  کی خبروں کی تردید کی ہے۔اپنے ایک بیان میں نیب کے ترجمان نے واضع کیا ہے کہ انکے ادارے کی طرف سے ایسی کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  نیب  کے حوالےسے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اس نے  شریف خاندانکے افراد کے   نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اس کے تمام اثاثے منجمد کئے جانے کی  سفارش کی ہے۔تاہم  ترجمان ڈی جی نیب لاہور نےان خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایسی خبروں سے  اجتناب کرنا چاہئے۔