کھیل،سیاحت اور تہذیبی ورثہ کے فروغ کےلئے حکومت پنجاب کی قابلِ ستائش کاوشیں

 
0
578

لاہور، ستمبر 05 (ٹی این ایس)حکومت پنجاب   کو دیگر صوبوں پر تقریبا تمام شعبوں میں سبقت حاصل ہے   کھیل ، سیاحت اور تہذیبی ورثہ کے  شعبوں کو فروغ  دینے کیلئے بھی جو منصوبے اس حکومت نے ترتیب دئے ہیں  انکی دیگر صوبوں میں دور تک نظیر نہیں مل رہی۔

2003 تک صوبہ میں کھیل کو محکمہ تعلیم کے گملے کے پودے کادرجہ ہی حاصل تھا تاہم اسکے بعد مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں اب یہ  باقاعدہ ایک ادارے کی شکل میں تناور درخت بن چکا ہے اور اکتوبر 2012 سے یوتھ افئیرس ،سپورٹس  آرکیالوجی اینڈ ٹورزم کے نام سے ایک ادارے کے طور پر ہمارے سامنے ہے۔

اس ادارے کے مقاصد میں کھیل و سیاحت کو فروغ دے کر صحت مند اور تحمل کے حامل معاشرے کو تشکیل دینے کے علاوہ پنجاب کے تہذیبی ورثہ کو بچانے کے ساتھ ساتھ  اسے اور صوبہ کے سیاحتی مقامات کو ترقی دیکر انھیں صوبہ و ملک کی آمدنی کا ذریعہ بنانا شامل ہے۔

پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ  نے کونسل سے ڈویژن کی سطح تک عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنایا ہے جن میں لاہور میں سوئمنگ پول،ٹینس اسٹیڈیم اور سکواش کمپلکس کی تعمیر کے علاوہ   فینا کی رجسٹریشن شامل ہے

وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں کہ کھیل نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور انکی توانائیوں کو تعمیری شعبوں میں استعمال کرنے سے انکی منفی سرگرمیوں خاص طور پر انکے معصوم اذہان  کوشدت پسندانہ  پروپیگنڈہ کی ذد میں آنے سے روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ سوچ معاشرے کی تعمیر کے لئے خاصی اہم ہے کہ نہ صرف کھیلوں کے فروغ سے لوگوں کو تفریح میسر آئے گی بلکہ اس سے نوجوانوں کے  بہترین استعمال، جسمانی تندرستی اور نظم و نسق سیکھنے کا مقاصد بھی حاصل ہونگے۔

اس ادارے کے قیام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے۔ اسکے حصول کے لئے درجہ ذیل خطوط وضع کئے گئے ہیں۔

عالمی سطح پر نوجونوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے تبادلوں پر مبنی پروگرامز کا انعقاد

ترقیئ نوجواناں کے مراکز، کمپیوٹر کی تعلیم کے پروگرام، قومی یوتھ ایواڑ، کانفرنسز اور کنونشنز ،تعلیمی مقابلے، نیشنل یوتھ کیمپس

قومی سطح پر  اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے والے نوجوانوں پذیرائی، وزیرِاعلیٰ کے یوتھ کمیشن کی ترقی  اور  پنجاب یوتھ کونسل کا فروغ ۔

کھیل کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب نے درجہ ذیل منصوبے ترتیب دئے ہوئے ہیں

 بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تلاش ِٹیلنٹ، کھیلوں کے مقابلے ، مواد سے متعلق فلموں اور لٹریچر کی پروڈکشن، انفارمیشن ٹکنالوجی سے کھیل کا فروغ،ٹکنالوجی پر مبنی کھیلوں کے مقابلے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود۔

ان مقاصد کے حصول کےلئے    صوبے کے تمام اضلاع میں جدید نوعیت کے جمنیزیمز کی تعمیر اورتمام تحاصیل کے میدانوں کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ تمام سکولوں میں کھیلوں کی سہولیات کو ترقی دی جارہی ہے۔

پنجاب یوتھ فیسٹولز کا اب ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کیا جاتا ہے  اسکا آغاز وزیر اعلیٰ نے اکتوبر 2012 میں  اس تقریب میں کیا تھا جس میں 42813 طلباءنے قومی ترانہ پڑھ کر بھارت کے مندرہ ہزار لوگوں کے مل کر ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکاڑ توڑ دیا تھا۔

سیاحت کے فروغ کے ضمن میں حکومت پنجاب نے جرائتمندانہ اقدامات اٹھا کر چولستان، تھل جیپ ریلیوں اور پاکستان ماونٹین فیسٹول کے انعقاد کے علاوہ لاہور ٹوریزم بس سروس اور مری سفاری ٹرین شروع کی۔

آثارِ قدیمہ کے شعبہ میں حکومت پنجاب نے قلعہ روہتاس اور شاہدرہ کمپلکس لاہور ہی نہیں بلکہ ٹیکسلا سے سوات تک کے قدیم مقامات کی بحالی اور تحفظ کےلیے کروڑوں روپے خرچ کئے۔