دو ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

 
0
363

اسلام آباد ستمبر 12 (ٹی این ایس)دو ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافے سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔جولائی سے اگست کے دوران ملکی برآمدات میں 11 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دو ماہ کے دوران ملکی برآمدات 3 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ ادرہ شماریات کے مطابق انہیں دو ماہ میں ملکی درآمدات 25 فیصد اضافے سے 9 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس طرح مالی سال 18-2017 کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافے سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حکومت الیکشن میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے وعدے کو وفا کرنے کی خاطر ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی مشینوں کی درآمدات دھڑا دھڑ جاری ہے، جس کے باعث درآمدی بل میں مسلسل اضافے ہو رہا ہے۔