اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان میں عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی پاک اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد، اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنصر فاروق اور سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن پاکستان اولمپئن رانا مجاہد نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی بھی اسٹیڈیم تشریف لائے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنصر فاروق اور سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن پاکستان اولمپئن رانا مجاہد نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ہاکی کے کھیل میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔