حصول نوکری کے بہانےنو سر باز خواتین گھر کا صفایا کر گئیں

 
0
604

راولپنڈی ، ستمبر 13 (ٹی این ایس):   تھانہ ویسٹرج کی حدود میں  دو نوسر باز خواتین  نوکری کے حصول  کے جھانسے میں ایک گھر سے ساڑھے اٹھائیس تولہ سونا اور 16 لاکھ نقدی چرا کر رفوچکر ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ناصر محمود نے مذکورہ تھانے میں  جزم کی نسبت درج رپورٹ میں کہا ہے کہ 9 ستمبر کو  22 سے 27 سال کی عمر کی دو خواتین  جنھوں نے اپنے  نام عائشہ اور شان اور تعلق اوکاڑہ سے بتایا  میرے گھر  بی-309 واقع ویلی روڑ ویسٹرج آئیں اور  گھریلو ملازمت پر رکھنے کی درخواست کی۔ناصر محمود کے مطابق ہم نے ان سے شناختی کارڈ اور شخصی ضمانت طلب کی تو وہ اگلے روز لانے کا کہہ کر چلی گئیں ۔  اگلے روز صاحبِ خانہ اپنے کاروبار کیلئے  اور انکے بچے آبائی گھر گجرانوالہ  چلے گئے جبکہ گھر میں انکی اہلیہ اور ملازمہ رہ گئے۔اس دوران مذکورہ خواتین آ گئیں اور  خاتونِ خانہ کے کمرے میں چلی گئیں جہاں وہ ناسازئی طبیعت کی وجہ سے لیٹی ہوئی تھیں۔ ناصر محمود کے مطابق ان میں سے ایک خاتون نے انکی اہلیہ کی ٹانگیں دبانا شروع کردیں اور دوسریچائے بنانے کی غرض سے کچن میں گئی۔ اس دوران اس نے چائے میں کوئی نشہ آور چیز ملائی اور جب خاتون خانہ اور انکی ملازمہ اسے پینے سے بے ہوش ہوگئیں تو دونوں خواتین نے قیمتی اشیائ پر ہاتھ صاف کرلئے۔ درخواست گذار کے مطابق چوری شدہ اشیاء میں  15 تولہ کی  12چوڑیاں، 8 تولہ کے 2 کڑے ، 2 تولہ کی ہیرے جڑی 2 انگوٹھیاں،2 تولہ کی چین، اور ڈیڑھ تولہ کی بالیوں کے علاوہ پانچ ہزار نوٹوں پر مبنی 16 لاکھ روپے شامل ہیں۔پولیس نے گھر میں لگے 8 سی سی ٹی وی کیمروں کی  فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے نوسرباز خواتین کی تلاش شروع کر دی ہے۔