لاہور ستمبر 15 (ٹی این ایس):نجی ٹی وی کی جانب سے این اے 120کے ضمنی انتخاب سے پہلے حلقے میں پری پول سروے کروایا گیا۔سروے کے نتیجے میں یہ ات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد پر برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی میٹرو پولیٹن ٹی وی نے حلقہ این اے 120میں پری پول سروے کروایا ہے۔نجی ٹی وی نیاین اے 120 کی 20 یونین کونسلز کے 156 وارڈز میں ایک الیکشن سروے کیا جس میں 13 ہزارو وٹرز سے یہ معلوم کیا گیاکہ وہ 17 ستمبر کو کس امیدوار کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں؟ سروے کا حصہ بننے والے ووٹرز کے 55 فیصد نے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار کلثوم نواز نواز کے حق میں فیصلہ دیا۔
جبکہ 40.2 فیصدووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی امید ڈاکٹر یاسمین راشد کامیابی کی نوید سنائی۔ سروے کے مطابق تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل میر آئے، جو3 فیصد ووٹرزکی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک فیصد ووٹرز نے ملی مسلم لیگ کے شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ.8 فیصد ووٹرز نے دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس سروے کیلئے خصوصی طور پر بیلٹ بکس تیار کئے گئے اور بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے جس پر امیدواران کے نام اور ان کے انتخابی نشان بھی درج تھے۔ سروے کے دوران اس بات کا خیال بھی رکھا گیا کہ اس میں حصہ لینے والے تمام افراد نے انتہائی شفاف اور کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی رائے کا اظہار کیا