پاکستان کے پہلے سرکاری اور جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے جگر اور گردے کے ہسپتال(پی کے ایل آئی ) میں پہلا جگر کی کامیاب پیوندکاری، شہباز شریف کا اظہار مسرت

 
0
615

‘یہ سن کر مجھے یہ مشہور مقولہ یاد آیا کہ تمام حقائق تین مراحل سے گذرتے ہیں، پہلے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے پھر انکی قوت اور شدت کیساتھ مخالفت کی جاتی ہے اور پھر انھیں قبول کیا جاتا کہ یہ خود ایک ثبوت ہوتی ہیں’

لاہور، اگست  05 (ٹی این ایس):  پاکستان کے پہلے سرکاری اور جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے جگر اور گردے کے ہسپتال(پی کے ایل آئی ) میں پہلا جگر کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سےکیا گیا۔  سابق حکومت پنجاب کی طرف سے یہ وہ صحت کا انقلابی منصوبہ ہے جو پورے ملک سے آنے والے مریضوں کے لئے مسیحا ثابت ہوگا، یہاں مستحق افراد کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔

شہباز شریف کے زیر قیادت  سابق پنجاب  حکومت  نے  ہیپاٹائٹس کے روک تھام کیلئےپنجاب بھر میں فلٹر کلینکس کا قیام عمل میں لایا، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پی کے ایل آئی سے منسلک ہیں اور دنیا بھر سے آئے ماہرین مریضوں کے مفت علاج کیلئے مصروف عمل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گردے کی پیوندکاری بھی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں عمل میں لائی جا چکی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  پی کے ایل آئی  میں گردے کے بعد اب جگر کی کامیاب پیوند کاری  کی خبر سن   بڑی خوشی اور طمانیت کا اظہار کیا۔ اپنے ٹوئیٹر پر انھوں لکھا کہ  جب میں نے اس بارے میں سنا تو مجھے یہ قول یاد آیا کہ  ‘ تمام حقائق تین مراحل سے گذرتے ہیں، پہلے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے پھر انکی قوت اور شدت کیساتھ مخالفت کی جاتی ہے اور پھر انھیں قبول کیا جاتا  ہےکہ یہ خود ایک ثبوت ہوتی ہیں۔ انھوں نے پی کے ایل آئی کے  ڈاکٹروں، انتظامیہ  اور دیگر تمام عملہ کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔