چارسدہ میں بھی یوم شہداء پولیس عقیدت اور اخترام کے ساتھ منایا گیا،شہید کے مزار پر پھول نچھاور، فاتخہ خوانی کی گئی

 
0
532

چارسدہ، اگست  04 (ٹی این ایس):  یوم شہداء چارسدہ ضلع بھر میں بھی یوم شہداء پولیس  عقیدت اور اخترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے مزاروں پر پھول نچھاور کئے گئے اور فاتخہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں یوم شہداء چارسدہ پولیس کی جانب سے نہایت عقید ت اور اخترام کے ساتھ منائی گئی۔آئی جی پی خیبر پختون خواہ کے احکامات پر خیبر پختونخواء میں یوم شہدائے پولیس 4اگست پولیس کے بہادر،فرض شناس،نڈر اورغیور شہید اہلکاروں کی یاد میں منایا گیا۔اور انھیں خراج عقیدت و سلام فخر پیش  کیا گیا ۔

اس ضمن میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے چارسدہ پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید ایس پی خورشید خان کے مزار کو سلامی پیش کی ان کے قبر پر پھول نچھاور کئے اور شہید کے ایصال و ثواب کے لئے فاتخہ خوانی کی ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع چارسدہ میں 86سے زائد شہید پولیس افسر امن برقرار کرنے میں کامیاب ہوئے زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اورملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔خیبر پختونخواہ میں ان شہداء نے جرت اور دلیر ی کی ایک مثال قائم کی ہے۔آج یوم شہداء ہے ہمیں بہادر نڈر پولیس شہداء پر فخر ہے جنہوں نے اپنے جان کی بھی پروا نہ رکھتے ہوئے قوم و ملک کی حاطر شہادت نوش کئے ہیں۔