کراچی (ٹی این ایس) بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویسٹ ٹاؤن منگھوپیر میں تقریب کا انعقاد

 
0
20

کراچی (ٹی این ایس) کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ ٹاؤن منگھوپیر کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے ضلعی عہدیداران، سٹی ایریاز اور یونین کونسلز کے نمائندوں، وارڈز سے تعلق رکھنے والے کارکنان، منتخب بلدیاتی نمائندوں، ذیلی تنظیموں، ایم این اے محترمہ شاہدہ رحمانی، اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے منتظمین نے تمام معزز مہمانوں، منتخب نمائندوں، کارکنان اور جیالوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مقررین نے شہید رانی بینظیر بھٹو کے مشن اور وژن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم دہرایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید بی بی کے نظریے پر گامزن رہے گی۔