اسلام آباد (ٹی این ایس) سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کا اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ

 
0
39
اسلام آباد (ٹی این ایس) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے، صوبے کی اپوزیشن جماعتوں نے 21 جولائی کو شیڈول انتخابات میں اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں پیر (21 جولائی) کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو دستبردار نہ کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے اجلاس میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 5 اور 6 کے فارمولا پر ہی عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولاناعطا الرحمن اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک ہوئے۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی اور دیگر اپوز یشن جماعتوں کے امیدواران بھی شریک ہوئے، اہم بیٹھک کے دوران خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور حکمت عملی طے کی گئی۔ قبل ازیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ناراض امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے پر راضی کرلیا۔