اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دن بعد مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے ساتھ جمع کرائے جائیں، جن میں سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل شامل ہو۔ آڈٹ رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے جاری شدہ اور پارٹی سربراہ یا مجاز عہدیدار کے دستخط شدہ ہوں، ساتھ ہی اس بات کی تصدیق ہو کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول نہیں کیے گئے۔
فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ پرفارما اور فارم-ڈی ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ اوور رائٹنگ فارم میں قابل قبول نہیں ہوگی۔













