اسلام آباد (ٹی این ایس) گورنر گلگت سید ساجد مہدی شاہ کی خانیوال اعوان ھاؤس آمد، ملک ھشام اعوان کی وفات پر ان کے خاندان سے تعزیت اور گہرے غم اور ھمدردی کا اظہار کیا ۔ گورنر گلگت بلتستان سید ساجد مہدی شاہ نے نے ملک ھشام اعوان کی مغفرت کیلئے دعا بھی گزشتہ روز گورنر گلگت خانیوال پہنچے بین الاقوامی کمپنی NICHE کے منیجنگ ڈائریکٹر نثار اے ملک، کونیکس پاکستان کے چیئرمین ملک ابصار اعوان اور ملک اسرار اعوان سے ان کے جواں سال بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی۔گورنر نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلے کی دعا دی۔ اس موقع پر خانیوال کی ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں:پیر سید حسنین شاہ — سابق اسپیکر قومی اسمبلی پیر سید فخر امام شاہ کے کزنسید ثاقب نقوی — مرکزی سینئر وائس چیئرمین، افواج پاکستان جانثار موومنٹ
چوہدری قیصر عباس بندیشہ — چیف ایگزیکٹو، اے ون سیڈ کمپنی محمد شفیق نکیانہ — صوبائی صدر، نمبرداران ایسوسی ایشن چوہدری شاہد سہو — سماجی رہنماجاوید خان خٹک — معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک زبیر اعوان — کاروباری رہنما ملک صہیب اعوان — سماجی شخصیت ملک محمد جمیل بھی موجود تھے ہشرکاء نے گورنر کے جذبۂ ہمدردی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا معاشرتی یکجہتی کی بنیاد ہے













