اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیراہتمام خواجہ پیر عبید احمد عبیدنقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ

 
0
32

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیراہتمام خواجہ پیر عبید احمد عبیدنقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد و دعائیہ تقریب جامع مسجد غوثیہ مہریہ میں منعقدہوئی جس میں جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے فاضل مناظراسلام علامہ مفتی محمد حنیف قریشی سربراہ شباب اسلامی پاکستان،خواجہ پیر محمد بدرعالم جان مرشدآبادشریف،پیرسرکارجی گلشن آباد،پیر سید فیصل ریاض حسین شاہ،پیر میاں عبدالطیف نظامی کیاں شریف،مولانا مفتی محمد قبال نعیمی،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،مفتی ضمیر احمد ساجد،شیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفرجلالی،مولانا عبدالغنی نقشبندی،مولانا محمد معروف نقشبندی،ڈاکٹر پروفیسرمحمد سلیم سعیدی،پیر سید بشیر حسین شاہ،علامہ سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی،میجر سہیل عالم صابری،پیر سید عمران شاہ،مولانا مشتاق حسین نعیمی،پیر سید وسیم ممتازشاہ کاظمی،مفتی محمد بابرضیائی،پیر سید محمد علی واسطی،حاجی محمد نوازگوندل،ملک قیصر غوثیہ ویلفیئرسوسائیٹی،علامہ شیخ محمد قاسم،مولانا محمد اکرم چشتی،مولانا قاری املاک حسین،مولانا ہارون عباسی،مولانا مقصوداحمد عباسی،مولانا ممتازاحمد ہارونی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مولانا مفتی محمد اسلم ضیائی،مولانافضل الرحمان بارہ کہو،مولانا پروفیسرعبدالغفورنجم،مولانا حافظ محمد فاضل،مولانا مفتی نصیب الحسن ہزاروی،قاضی شفقت محمود،صاحبزادہ زاہد بن جیلانی،مولانا اسدمحمودضیائی،سید معین الدین شاہ کاظمی،پیر سید شاہد شاہ،علامہ راحیل احمد ستی،علامہ مفتی حفیظ الرحمان سیالوی،قاری محمد اعظم نورانی،قاری گلزاراحمد مدنی،پیر سید سرفرازحسین شاہ،مولانا قاری غلام رسول قادری،قاری محمد کاشف قادری،قاری محمد شہزاد،حاجی بدرالسلام بدر،شیرازعرفات،قاری عمردراز،مولانا عاصم ہارونی،مولانا انعام الحق اعوان،مولانا محمد اشفاق قریشی سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران سمیت سی ڈی اے کے ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں قرآنی آیات کی تلاوت، نعت خوانی اور دعائیہ کلمات کے ذریعے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں والدین کی خدمت، ایصالِ ثواب کی اہمیت اور دینِ اسلام میں محبت و اخوت کے پیغام کو اجاگر کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اور مرکزی عہدیداران نے کہا کہ مزدور طبقہ ہمیشہ دین و ملت کی خدمت کے لیے پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر دور میں اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔تقریب کے اختتام پر خواجہ پیر عبید احمد عبیدنقشبندی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام اور خصوصاً سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اورانکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شامل ہونے والے تمام افرادکا شکریہ اداکرتے ہیں اور ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اجر عظیم عطافرمائے۔