اسلام آباد (ٹی این ایس) آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن اور ریلوے کے یتیم بچوں، بیواؤں، اور عمر رسیدہ و بیمار پنشنرز کی جانب الخدمت فاؤنڈیشن کو خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 385,000 روپے کی امداد فراہم کر دی گئی۔

 
0
36

اسلام آباد (ٹی این ایس) آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن اور ریلوے کے یتیم بچوں، بیواؤں، اور عمر رسیدہ و بیمار پنشنرز کی جانب الخدمت فاؤنڈیشن کو خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 385,000 روپے کی امداد فراہم کر دی گئی۔

گزشتہ روز اورنگزیب تنولی سیکرٹری جنرل، آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن اور محبوب الٰہی اعوان آفس سیکرٹری نے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر الطاف شیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ،اور ان کی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر انھیں ریلوے کے یتیم بچوں، بیواؤں، اور عمر رسیدہ و بیمار پنشنرز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے 385,000 کا امدادی بینک ڈرافٹ پیش کیا گیا ، اس موقع پر اورنگزیب تنولی سیکرٹری جنرل، آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن اور محبوب الٰہی اعوان آفس سیکرٹری نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہماری دعائیں ہیں کہ پاکستان مزید سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے ۔آمین۔اس پر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر الطاف شیر نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے نہایت مثبت قدم اٹھایا۔انسان ہونے اور ایک محب الوطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ مشکل میں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیپشن :

آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر الطاف شیر کو خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے امداد دیتے ہوئے۔