لاہور (ٹی این ایس) ستلج، راوی اور چناب میں 3 ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری رہنے کا خدشہ

 
0
45

لاہور(ٹی این ایس) لاہورپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، اب تک صوبے میں سیلاب کے باعث پانی میں ڈوبنے سے 30 اموات ہوئی ہیں، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث 2 ہزار 308 موضع جات (دیہات) اور 15 لاکھ افراد سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ ستلج، راوی اور چناب دریاں میں 3 ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سلسلہ جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق شمالی مدھیہ پردیش پر موجود مون سون کے دبا کے زیرِ اثر 2 سے 3 ستمبر کے دوران دریائے ستلج، بیاس اور راوی کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

مزید کہا گیا دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب برقرار رہے گا جب کہ دریائے چناب میں تریموں کے مقام پر آئندہ 24 گھنٹوں میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر 3 ستمبر کو بہت زیادہ سطح کا سیلاب متوقع ہے۔اس سے قبل، ریلیف کمشنر نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریاں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 15 لاکھ 16 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب میں پھنس جانے والے 4 لاکھ 81 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر کے مطابق شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 511 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 351 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 321 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 4 لاکھ 5 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہا 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر اباد کے مقام پہ پانی کا بہا 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک ہے۔ریلیف کمشنر کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہا 1 لاکھ 46 ہزار کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہا 78 ہزار کیوسک ہے۔

نبیل جاوید نے بتایا کہ دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہا 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے اور بہا میں کمی آ رہی ہے، بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہا 1 لاکھ 99 ہزار کی کیوسک ہے اور اضافہ ہو رہا ہے، دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار اور اخراج 18 ہزار کیوسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہا 3 لاکھ 3