اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
9کاروائیوں کے دوران1 خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 64لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 87.502کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
ترکئی ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 382 گرام چرس برآمد
گرفتار ملزمہ کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں کینیڈا بیجھے جانیوالے پارسل سےکارپٹ میں جذب 11 کلو افیون برآمد
سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 10 گرام ویڈ برآمد
سہراب گوٹھ کراچی میں مسافر کے قبضے سے 3.600 کلو ہیروئن برآمد ۔ملزم گرفتار
سواں گارڈن اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.400 کلو چرس اور 3.300 کلو آئس برآمد ۔3 ملزمان گرفتار
ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 19.200 کلو چرس برآمد ۔2 ملزمان گرفتار
سکور، گلگت میں ہوٹل کے قریب گاڈی سے 9.600 کلو چرس برآمد ۔4 ملزمان گرفتار
سپر ہائی وے کراچی کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمد
ِ
سہراب گوٹھ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں اسلام آباد سے آنیوالے پارسل سے 10 گرام وزنی 14عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔















