ہری پور (ٹی این ایس) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی ہری پورچیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت

 
0
23

ہری پور (ٹی این ایس) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی ہری پورچیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت

عاطف اکرام شیخ کی نو منتخب صدر ملک عمیر خالد ، سینئر نائب صدر ارحم اکرام شیخ، نائب صدر عبد الباسط کو فتح حاصل کرنے پر مبارکباد،

انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کو چیمبر آف کامرس کی باگ دوڑ ملنا خوش آئند ہے،اس سے مستقبل کی لیڈ شپ تیار کرنے میں مدد ملے گی

انہوں نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو فیڈ ریشن کی طرف سے مکمل رہنمائی،مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی

صدر ایف پی سی سی آئی نے انڈسٹریل اسٹیٹ کو انڈسٹری کی فروغ کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے تمام معاملات کو متعلقہ فورمز تک اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ میں نے بزنس پولیٹکس کا آغاز ہری پور چیمبر سے کیا،یہاں سے میری اور میرے خاندان کی یادیں وابستہ ہیں