خانیوال (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار گپتا کی شاندار کارکردگی، عوامی مسائل کے فوری حل اور ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف نمایاں اقدامات
) اسسٹنٹ کمشنر خانیوال روہت کمار گپتا نے اپنی تعیناتی کے بعد قلیل مدت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے انتظامی، ریونیو اور مجسٹریٹ اختیارات کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ناجائز قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا بلکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے، ریونیو تنازعات کے حل، اور کھلی کچہریوں کے ذریعے لوگوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا۔
بطور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ، روہت کمار گپتا نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور مختلف غیر قانونی سرگرمیوں پر جرمانے اور سزائیں نافذ کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تعلیم، صحت اور صفائی کے محکموں کی کارکردگی کو براہِ راست مانیٹر کر کے نمایاں بہتری لائی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں کی شفاف نگرانی کر کے عوامی اعتماد حاصل کیا۔
عوامی و انتظامی حلقوں کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال نے اپنی جرات مندی، منصف مزاجی اور فعال کردار سے خود کو ایک مثالی افسر کے طور پر منوایا ہے اور یہ کارکردگی مستقبل میں ان کے لیے اعلیٰ عہدوں کی راہ ہموار کرے گی۔
—













