کراچی (ٹی این ایس) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں جدید کیتھ لیب کا افتتاح

 
0
31

کراچی (ٹی این ایس) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (کے-آئ-ایچ-ڈی) نے جدید ترین کارڈیک کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری (کیتھ لیب) کا افتتاح کر دیا، جو شہریوں کے لیے ایک بڑی طبی سہولت ہے افتتاحی تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی اور ادارے کے اس اقدام کو شہریوں کے لیے خوش آئند قرار دیایہ نئی کیتھ لیب ہائی ریزولوشن 3D امیجنگ، فلوروسکوپی، ریئل ٹائم ڈیٹا مانیٹرنگ، اور کم ریڈیشن والی جدید خصوصیات سے لیس ہے، جس کے ذریعے انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی کے عمل کو مزید محفوظ، تیز اور مؤثر بنا دیا گیا ہےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر رفعت سلطانہ نے کہا کہ یہ جدید مشین دل کے مریضوں کے علاج کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولت فراہم کرے گی اب ایسے مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس مشین کے ذریعے مریضوں پر کم دباؤ پڑے گا اور ڈاکٹروں کو بھی فوری اور درست نتائج ملیں گے ماہرین کے مطابق یہ اقدام کراچی اور پورے خطے کے مریضوں کے لیے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی پیشرفت ہے