ہری پور (ٹی این ایس) ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی

 
0
24

ہری پور (ٹی این ایس) ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، شہریوں کو دھوکا دہی اور جعل سازی سے رقم ہتھیانے والے 03 رکنی گروہ گرفتار ، قبضہ سے رقم مبلغ 80ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی قیادت میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تھانہ سٹی کی حدود شکرشاہ زیارت اور جی ٹی روڈ نزد ہزارہ آئل شاپ کے نزدیک شہریوں سے مختلف اوقات میں شہریوں کو دھوکا دہی اور جعل سازی سے گاڑی میں لفٹ کے بہانے بیٹھا کر رقم ہتھیانے کے واقعات رونما ہوئے ، متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ علت 736 جرم 419.420.34 اور مقدمہ علت 759 جرم 419.420.34 پی پی سی کے مقدمات کا اندراج ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی گروہ کے ملزمان شہباز خان ولد الطاف حسین سکنہ ایبٹ آباد حال اسلام آباد ، نزاکت علی ولد محبت خان اور عمرخان ولد نزاکت خان ساکنا ن شملہ پہاڑی ایبٹ آبادکو گرفتار کرکے قبضہ سے رقم مبلغ 80ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔