اسلام آباد (ٹی این ایس) شعبان خالد گورایہ کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، آئی جی پنجاب کی جانب سے بیجز لگائے گئے

 
0
20

اسلام آباد (ٹی این ایس)— پنجاب پولیس کے باصلاحیت افسر شعبان خالد گورایہ کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز انہیں باقاعدہ طور پر انسپکٹر کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر ان کے والد، معروف پولیس آفیسر انسپکٹر خالد گورایہ، اور چھوٹے بھائی حیان گورایہ بھی موجود تھے۔

شعبان خالد گورایہ کئی سالوں سے ضلع خانیوال میں اپنی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ اعلیٰ افسران کی جانب سے دیا گیا ہر مشکل ٹاسک وہ کامیابی سے مکمل کرتے ہیں، جس کے باعث وہ ضلع کے قابل ترین ایس ایچ اوز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

ان کے والد خالد گورایہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بہادری اور فرض شناسی کی علامت ہیں — ایک ایسے آفیسر جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کو اولین ترجیح دی اور اپنے پیشہ ورانہ سفر میں ایمانداری کو شعار بنایا۔

پولیس افسران، سماجی رہنماؤں اور شہری حلقوں نے شعبان خالد گورایہ کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔
آمین۔ڈی ایس پی صدر جاوید جوئیہ نے رینک لگنے پر ایس ایچ او صدر شعبان خالد گورایہ کو مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا