ہری پور (ٹی این ایس) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین صوبہ بندی اور آٹے و میدہ کی ترسیل پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

 
0
18

ہری پور (ٹی این ایس) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین صوبہ بندی اور آٹے و میدہ کی ترسیل پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ، خیبرپختونخواہ میں آٹے اور میدہ کی کمی سے قیمتوں میں اضافے سے عوام اور تاجر برادری کو مشکلات و مسائل درپیش ہیں اجلاس میں چیمبر ممبران کی سہولت کے لئے مختلف محکموں کے سہولت ڈیسک کا قیام عمل میں لائے جائیں گے صدر چیمبر کا ایسوسی ایٹ و کارپوریٹ کلاس ایگزیکٹو باڈی کے ساتھ مل کر چیمبر کی تعمیر و ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانے کا عزم، تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پہلا اجلاس زیر صدارت صدر ملک عمیر خالد منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر عبد الباسط، ایگزیکٹو باڈی ممبران ملک سعید اختر، ملک حسن طارق، طیب راجپوت، عنائیت اللہ شاہ، قاضی یاسر، شیخ ذوالفقار انور، مفتی حفیظ الرحمن، عثمان وحید، شیخ محمد الیاس، چوہدری یوسف عابد، معیز احمد جاوید، ساجد محبوب نے شرکت کی اجلاس میں سابق اجلاس کی توسیع، مختلف محکموں کے سہولت ڈیسک کا قیام، ایس ای سی پی کی آن لائن فائلنگ، تمام ایگزیکٹو کی آن لائن رجسٹریشن، چیمبر بینک اکاؤنٹ کی موجودہ صورتحال، تجدید سال 2026 تک ماہانہ اخراجات کے انتظام کے لئے تجاویز، صدر ایف پی سی سی آئی کی طرف سے چیمبر آفس کے لئے سولر سسٹم کی فراہمی کے اعلان، اس مد میں رابطہ ساز کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا چیمبر وال پر تشہیر کے لئے ریٹس کا تعین، چیمبر آف کامرس کو مضبوط اور فعال کرنے کے لیے ایگزیکٹو باڈی ممبران کی مراعات اور اختیارات میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔