اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

 
0
11

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، گریڈ 19کے ڈائریکٹر عبدالرزاق کو ڈی جی سیوک مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا چارج سونپ دیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھری (انوائرمنٹ ) اویس منظور تارڑ کو ڈی جی انوائرمنٹ کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر نبیل احمد میمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھری (انوائرمنٹ ) کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے کی طرف سے تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔